نئی دہلی،26اپریل(ایجنسی) دہلی پردیش کانگریس کے صدر اجے ماکن نے تینوں میونسپل کارپوریشن انتخابات میں ملی شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے آج اپنے عہدے سے استعفی دینے کا اعلان کیا۔
مسٹر ماکن نے انتخابات کے رجحانات کے فورا بعد اپنے استعفی
کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ کچھ دیر بعد کانگریس صدر سونیا گاندھی اور نائب صدر راہل گاندھی سے ملاقات کریں گے اور انہیں اپنا استعفی سونپ دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایک برس تک وہ پارٹی میں عام کارکن کی طرح کام کریں گے اور کوئی بھی عہدہ قبول نہیں کریں گے۔